ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب اسپیکر نے کہا ہےکہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد امریکہ کی حمایت سے اسلام کا چہرہ مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اسلام آباد میں ایشین پارلیمنٹیرین اجلاس میں ملیشیا کے وفد کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ تمام اسلامی ملکوں کو متحد ہو کر تشدد پسندی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکرہے اسلام آباد میں ایشین پارلیمنٹیرین اجلاس نے منگل کی رات اختتام پذیر ہوگيا۔ اس اجلاس کے اختتامی بیان میں پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کو تمام ملکوں کا حق قراردیا گيا ہے۔ اسلام آباد اجلاس کے اختتامی بیان میں دنیا کے کسی بھی علاقے میں امریکہ کے ڈرون حملوں اور جاسوسی کی کاروائيوں کو ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کہا گيا ہے۔ اس بیان میں ا سلاموفوبیا کی بھی مذمت کی گئي ہے۔ اس اجلاس میں تیس ملکوں کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487913
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب اسپیکر نے کہا ہےکہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد امریکہ کی حمایت سے اسلام کا چہرہ مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ ہ